کوویڈویکسین کی تقسیم کیلئے ٹاسک فورس کی تشکیل : ادھو

,

   

ممبئی: چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ریاست میں کوروناوائرس ویکسین کی تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ اس فورس کے ذریعہ ویکسین کے پروگرام کو روبہ عمل لایا جائے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ چیف منسٹرس کے ورچول اجلاس میں ٹھاکرے نے کہا کہ ریاست نے سی ای او سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا، آدر پونا والا سے رابطہ قائم کیا ہے۔یہ کمپنی ویکسین تیار کرنے والی آکسفورڈ آشٹا جینیکا کی ہندوستانی پارٹنر ہے۔