حیدرآباد۔24دسمبر (یو این آئی) تلنگانہ میں کورونا معاملات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ گذشتہ چند دنوں سے کورونا کیسوں میں اضافہ اور مرکزی حکومت کی اڈوائزری کے بعد ریاست میں چوکسی اختیار کی گئی ہے ۔ دواخانوں میں کورونا مریضوں کیلئے علحدہ وارڈس قائم کئے جارہے ہیں۔اسی دوران گاندھی اسپتال سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راجہ راو نے کہا کہ سردی کے موسم میں وائرل امراض یا کوویڈ معاملات تیزی سے پھیلتے ہیں۔کوویڈ اورانفکشن کی شرح زیادہ ہونے کے سبب کم قوت مدافعت والوں کو لازمی طورپر احتیاط کرنا چاہئے ۔