٭ ہندوستانی فارماسیوٹیکل کمپنی ’سپلا‘ نے جمعہ کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ ڈرگس کنٹرولر جنرل آف انڈیا نے اُن کی کمپنی کو کوویڈ ۔ 19 وباء کے علاج کیلئے اینٹی وائرل ڈرگ کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ سپلا نے مزید بتایا کہ اُن کی’’ سپلانزا‘‘ نامی دوا کی قیمت فی ٹیبلٹ 68 روپئے ہوگی۔ واضح رہے کہ سپلانزا کو سپلا اور سی ایس آئی آر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف کمیکل ٹیکنالوجی نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔