کوٹہ کے ہاسپٹل میںاندرون ایک سال 940بچے فوت

   

٭٭ راجستھان کے ضلع کوٹہ کے دواخانہ میں جہاں گذشتہ سال 940معصوم بچوں کی موت واقع ہوئی ہے ،قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کی ٹیم نے تحقیق کے دوران پایا کہ ہاسپٹل کی کھڑکیاں ٹوٹی ہوئی ہیں اور ہاسپٹل کے اندر خنزیر ادھر اُدھر گھومتے نظر آرہے ہیں ۔ متعلقہ عہدیداروں نے بتایا کہ کھڑکی کے شیشے ٹوٹ جانے کی وجہ سے معصوم بچوں کو شدید ترین سردی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف ڈسمبر میں ہی یہاں پر 90بچے موت کے منہ میں چلے گئے ۔ مگر ہاسپٹل انتظامیہ لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے ۔