کوچ بیہار میں مرکزی دستوں کی فائیرنگ میں چار ہلاک۔ مغربی بنگال انتخابات

,

   

مذکورہ واقعہ سیتل کوچی علاقے میں پیش آیاجہاں پر رائے دہی جاری ہے‘ ضلع کے ایک سینئر پولیس نے یہ جانکاری دی ہے


سیتل کوچی(مغربی بنگال):پولیس کے مطابق مغربی بنگال کے کوچ بیہار ضلع میں ہفتہ کے روز مقامی لوگوں کے حملے میں آنے کے بعد ”جو ا ن کی بندوقیں چھننے کی کوشش کررہی تھے“ مرکزی دستوں کی جانب سے کی جانے والی فائیرنگ میں چار لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔

مذکورہ واقعہ سیتل کوچی علاقے میں پیش آیاجہاں پر رائے دہی جاری ہے‘ ضلع کے ایک سینئر پولیس نے یہ جانکاری دی ہے۔انہوں نے کہاکہ ”ابتدائی رپورٹس کے مطابق ایک گاؤں میں ان پر حملہ کئے جانے کے بعدسی ائی ایس ایف کے جوانوں کی فائرینگ میں چا ر لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔

کشیدگی اس وقت پیدا ہوگئی جب مقامی لوگوں نے انہیں گھیرلیا اور ان کی بندوقیں چھیننے کی کوشش کی‘ جس کے بعد مرکزی دستوں نے فائیرنگ کردی۔ مزید تفصیلات کا انتظار کیاجارہا ہے“۔

ٹی ایم سی نے دعوی کیاکہ ہے مذکورہ چار متوفی ان کے حامی تھے۔ جب پوچھا گیاکہ آیا سی ائی ایس ایف جوانوں کے خلاف کوئی کاروائی کی جارہی ہے تو اس عہدیدار نے کہاکہ ”اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

رپورٹس کے بموجب اپنے بچاؤ میں انہوں نے فائیرنگ کی ہے“۔

ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ سیتالکوچی کے ماتھا بھانگا علاقے میں ٹی ایم سی اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان میں تصادم پیش آیاہے۔ چاروں نعشوں کو قریب کے اسپتال لے جایاگیا۔

صبح کی اولین ساعتوں میں پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والے شخص کو نامعلوم لوگوں نے گولی مار کر بوتھ کے باہر اسی علاقے سیتل کوچی علاقے میں ہلاک کردیا۔

بی جے پی کے کوچ بیہار رکن پارلیمنٹ نیستھ پرامانیک جو دینہتا حلقہ اسمبلی الیکشن لڑرہے ہیں نے الزام لگایاکہ ٹی ایم سی حامیوں نے بوتھ پر حملہ کردیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ٹی ایم سی غنڈہ نے لوٹ مار کی منشاء سے بوتھ پر حملہ کردیا ہے اور ہوسکتا ہے کہ خود کے بچاؤ میں مرکزی دستوں نے فائیرنگ کی ہے“