کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ میں سرقہ کی سنگین واردات

   

حیدرآباد : کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ پولیس حدود میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی ، جہاں ایک مکان سے نامعلوم افراد نے طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ کے پی ایچ بی پولیس کے مطابق چندرا نارائنا نامی شخص نے جو ایم آئی جی فیس III کا ساکن ہے نے پولیس میں شکایت کی کہ اس کے مکان سے طلائی زیورات اور نقد رقم کا سرقہ کرلیا گیا ۔ چندرا نارائنا 16 اگست کو افراد خاندان کے ہمراہ آبائی مقام بھیما ورم گیا تھا اور 29اگست کو واپس ہوا ، اپنے مکان پہنچا تو مکان کا مین ڈور جس کو مقفل کیا گیا تھا اس کا قفل ٹوٹا ہوا تھا جب اس نے مکان کا جائزہ لیا تو الماری ٹوٹی ہوئی تھی اور الماری سے طلائی زیورات اور نقد رقم غائب تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔