کوکی جنگجوؤں کے حملے کیخلاف منی پور بند

   

امپھال: منی پور میں کوکی جنگجوؤں کے ہاتھوں خواتین کے مبینہ قتل، بزرگ شہریوں کو زندہ جلانے اور آٹھ ماہ کی بچی سمیت خواتین اور بچوں کے اغواء کی وارداتوں کے خلاف چہارشنبہ کے روز ریاست گیر بند کا اہتمام کیا گیا۔ سابق وزیر اعلیٰ اوکرام ایبوبی سنگھ نے سوال کیا کہ کیا منی پور کے لوگ ہندوستانی باشندے نہیں ہیں، پھر کیوں حکومت نے لوگوں کے قتل کے بعد بھی کوئی کارروائی نہیں کی؟اوکرام ایبوبی سنگھ نے کہا کہ کانگریس لیڈروں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کیلئے نئی دہلی میں ڈیرے ڈالے ، لیکن کوئی تاریخ نہیں طے کی گئی، یہاں تک کہ ریاست کے بی جے پی رہنماؤں کو بھی وقت نہیں دیا گیا۔