کوہلی ، روہت اور جیسوال کو ترقی

   

دبئی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین بیٹنگ فہرست میں، آسٹریلیا کے آل راؤنڈر کیمرون گرین نے ویلنگٹن میں پہلے ٹسٹ میں نیوزی لینڈ کو 172 رنز سے شکست دینے میں اپنی ناقابل شکست سنچری کی مدد سے ٹاپ 20 میں جگہ بنا لی ہے۔ گرین جنہیں پہلی اننگز میں ناٹ آؤٹ 174 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا، وہ 22 درجے ترقی کر کے 23 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے بیٹرکین ولیمسن ویلنگٹن میں صرف صفر اور نو کے اسکور کے باوجود بیٹنگ فہرست میں سرفہرست ہیں جب کہ اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیبوشین کو درجہ بندی میں نقصان ہوا ہے ۔ اسمتھ 31 اور صفرکے اسکورکے بعد تیسرے (جو روٹ کے پیچھے) مقام پر آگئے ہیں، پہلی باروہ 2014 کے بعد سے 800 ریٹنگ پوائنٹس سے نیچے چلے گئے ہیں۔ لیبوشگین دسمبر 2019 کے بعد پہلی بار ٹاپ 10 سے باہر ہوگئے ہیں۔ ہیڈ کے بھی ایک مقام کھسکنے کے ساتھ ہندوستان کے بیٹر ویراٹ کوہلی (ایک مقام کے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر) یاشاسوی جیسوال (دو مقامات کی ترقی سے 10ویں نمبر پر) اور روہت شرما (دو مقامات کی ترقی سے 11ویں نمبر پر) سبھی نے درجہ بندی میں فائدہ اٹھایا ہے۔ مردوں کی درجہ بندی میں تازہ ترین ہفتہ وار اپ ڈیٹ میں ابوظہبی میں افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان واحد ٹسٹ میں مظاہروں پر بھی غور کیا گیا ہے۔ مارک ایڈیئر 30 درجے ترقی کر کے بولروں میں 69 ویں نمبر پر آ گئے ہیں جس نے آٹھ وکٹوں سے میچ ختم کر کے آئرلینڈ کو تاریخ کا پہلا ٹسٹ جیتنے میں مدد فراہم کی۔