کوہلی ، روہت اور پنت کودرجہ بندی میں نقصان

   

دبئی۔ آسٹریلیائی کرکٹر عثمان خواجہ کی پاکستان کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز میں شاندار رنز نے ڈیوڈ وارنر، ویراٹ کوہلی، رشبھ پنت، روہت شرما اور ٹریوس ہیڈ جیسے بیٹسمینوںکو پیچھے چھوڑنے کے علاوہ 6 درجے چھلانگ لگا کر7 ویں نمبر پر آ گئے۔ تازہ ترین ٹسٹ درجہ بندی میں ہندوستان کے روہت شرما اور کوہلی ایک مقام گرکر بالترتیب آٹھویں اور10ویں نمبر پر چلیگئے ہیں، جب کہ پنت ٹاپ 10 سے باہر ہیں اور تازہ ترین درجہ بندی کی فہرست میں11ویں نمبر پر ہیں۔ خواجہ پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹسٹ سیریز میں 165.33 کے ساتھ پانچ اننگز میں مجموعی طور پر 496 رنز بنائے۔ سیریز میں ان کے اسکور 97، 160، 44 ناٹ آؤٹ، 91 اور 104 ناٹ آؤٹ ہیں۔