پارل۔دنیائے کرکٹ کے ایک کامیاب ترین بیٹر ویراٹ کوہلی کی سات سالوں میں پہلی بار محض ایک کھلاڑی کے طور پر ہندوستانی ٹیم میں موجودگی پر کرکٹ شائقین اور ماہرین کی نظریں ہوں گی جبکہ ریڈ بال کرکٹ میں ان کے ممکنہ جانشین، کے ایل راہول کو تین مقابلوں کی سیریز میں ان کی کپتانی پر جانچا جائے گا جیسا کہ چہارشنبہ کویہاں جنوبی افریقہ کے خلاف ونڈے میچوں کی سیریز شروع ہو رہی ہے۔چاہے کوہلی مڈل آرڈر میں بیٹنگ کر رہے ہوں یا باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کر رہے ہوں، کوہلی کی ہر حرکت پر نظر رہے گی لیکن اس میں سے کچھ توجہ اب راہول کو دینا ہوگا۔اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ کیا کوہلی میدان میں اب ایک خطرناک بیٹر بن کر سامنے آئیں گے جیسا کہ تمام طرز کی کرکٹ کی قیادت سے انہوں نے خود کو الگ کرلیا ہے۔وہ مختصر ترین فارمیٹ میں کردار سے دستبردار ہونے کے بعد ونڈے کی کپتانی چھوڑنا نہیں چاہتے تھے اور اس کی وجہ سے بی سی سی آئی کے ساتھ لفظی جنگ چھڑگئی تھی لیکن امید کی جارہی ہے یہ تنازعہ اب قصہ پارینہ بن گیا ہے۔ان کے حامی اور ہندوستانی کرکٹ شائقین عام طور پر امید کر رہے ہوں گے کہ کوہلی نے بی سی سی آئی کے ساتھ اپنے اختلافات کو پیچھے ڈال دیا ہے اور چہارشنبہ کو وہ شاندار انداز میں ایک نئی اننگز کا آغاز کریں گے۔اور دو سال سے سنچری کے قحط کو ختم کرتے ہوئے انتہائی مطلوبہ سنچری بنائیں گے۔ راہول جو زخمی روہت شرما کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، توقع ہے کہ سیریز کے دوران مشورہ کے لیے کوہلی سے رجوع کریں گے۔نئی قیادت اور معاون عملے کے ساتھ ہندوستان 2023 کے ورلڈ کپ کی تیاریوں پر نظر رکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرے گا اور گزشتہ ہفتے ٹسٹ میں غیر متوقع طور پر شکست کی مایوسی کو بھی پوراکرے گا۔ جولائی میں سری لنکا کے دوسرے درجہ کے اسکواڈ کے سفر سے قبل آخری بار پوری طاقت کے ساتھ ہندوستان نے مارچ میں انگلینڈ کے خلاف گھر پر ونڈے سیریز کھیلی تھی۔راہول نے انگلینڈ کے خلاف مڈل آرڈر میں بیٹنگ کی لیکن یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا وہ شکھر دھون کے ساتھ ٹاپ پر واپس آتے ہیں۔روتوراج گائیکواڈ جنہوں نے غیر معمولی گھریلو سیزن کے بعد اسکواڈ میں جگہ بنائی ہے ہو سکتا ہیکہ انہیں اپنے ونڈے ڈیبیو کے لیے مزید انتظار کرنا پڑے۔یہ تجربہ کار دھون کے لیے تین مقابلے اہم ہوں گے جو پہلے ہی ٹی20 ٹیم میں اپنی جگہ کھو چکے ہیں۔کوہلی اپنے معمول کے نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے جبکہ سوریہ کمار یادو اور شریاس ایر کے درمیان نمبر چار کے لیے دوڑ رہے گی۔ریشبھ پنت کے پانچویں نمبر پر آنے کی امید ہے جبکہ وینکٹیش ائیر چھ پر آل راؤنڈر کے طور پر 50 اوورکا ڈیبیو کرنے کا امکان ہے، جس نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 میںبہتر مظاہرکیا ہے۔ دواسپنروں کے کھیلنے کا امکان یوزویندر چہل اور آر اشون ہیں، جنہوں نے چار سال سے زیادہ عرصے کے بعد واپسی کی ہے۔بمراہ اور بھونیشور کمار فاسٹ بولنگ شعبہ کی قیادت کریں گے جبکہ تیسرے فاسٹ بولرکے لیے انتظامیہ دیپک چہر، شاردول ٹھاکر یا پرسدھ کرشنا کو موقع دے سکتا ہے۔ محمد سراج، جو ٹسٹ سیریز کے دوران زخمی ہوئے تھے وہ بھی فٹ ہیں۔پچھلے دورے پر ہندوستان نے میزبان ٹیم کو ونڈے میں 5-1 سے شکست دی تھی اور وہ اس سے اعتماد حاصل کریں گے۔راہول ڈراویڈ کو ٹیم کی تعمیر نو کے لیے مشکل کام کا سامنا ہے۔دوسری جانب ٹسٹ سیریز میں یادگار فتح کے بعد جنوبی افریقہ کے حوصلے بلند ہوں گے۔