کوہلی مین آف دی میچ کے ریکارڈ میں چھٹے مقام پر

   

میلبورن۔16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ونڈے میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اپنی ایک اورشاندارسنچری کی بدولت مین آف دی میچ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ ہندوستان نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ونڈے میں میزبان ٹیم کے 298 کے بڑے اسکور کو آخری اوور میں حاصل کرکے 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ کوہلی نے اس جیت میں 104 رنز کی میچ فاتح اننگز کھیلی تھی اورمین آف دی میچ بنے۔ ونڈے میں یہ31 واں موقع ہے جب کوہلی مین آف دی میچ بنے ہیں۔ کوہلی اس طرح ونڈے میں سب سے زیادہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے میں مشترکہ طور پر چھٹے نمبر پرآ گئے ہیں۔کوہلی نے اس کے ساتھ ہی سری لنکا کے کمارا سنگاکارا، ہندستان کے سورو گنگولی اورویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈس کی برابری کر لی ہے، جنہوں نے 31 بارمین آف دی میچ ایوارڈ جیتے ہیں۔ کوہلی کا31 واں یہ اعزاز، ہندوستانی کپتان سے اب صرف 5 پانچ عظیم کھلاڑی ہیں آگے۔ مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے میں کوہلی سے آگے اب پاکستان کے شاہد آفریدی (32)، آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ (32)، جنوبی افریقہ کے جاک کیلس (32)، سری لنکا کے سنت جے سوریہ (48) اور ہندستان کے سچن تندولکر( 62) ہیں۔ علاوہ ازیں 30 سالہ کوہلی آسٹریلیائی سرزمین پر سنچری اسکورکرنے والے پہلے ہندوستانی کپتان بھی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل سابق کپتان محمد اظہرالدین نے 1992 میں آسٹریلیا کیخلاف 93 رنز اسکورکئے تھے جبکہ سچن تندولکرنے2000 میں پاکستان کیخلاف 93 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ کوہلی آسٹریلیا میں زیادہ سنچریاں اسکورکرنے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں، وہ اب تک آسٹریلیا کی زمین پر11سنچریا ں ا سکور کرچکے ہیں۔