چینائی : ہندوستان اور رائل چیلنجر بنگلور کے کپتان ویراٹ کوہلی کی آج چینائی آمد ہوئی ہے اور وہ ٹیم میں شمولیت سے قبل سات دن کا قرنطینہ مکمل کریں گے۔ دوسری طرف ان کی ٹیم میں منگل کو ہی آئی پی ایل کے لئے ٹریننگ کیمپ کا آغاز کردیا ہے۔ آر سی بی نے کہا ہے کہ 9 اپریل کو شروع ہونے والے آئی پی ایل کے لئے ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی چینائی پہونچ چکے ہیں۔ ٹوئٹ کے ذریعہ نہ صرف آر سی بی نے یہ اطلاع دی بلکہ اپنے کپتان کی ایک تصویر بھی شائع کی ہے جس میں وہ ماسک پہنے ہوئے ہیں۔ بنگلور کا 2021 ء سیزن میں پہلا مقابلہ دفاعی چمپئن ممبئی انڈینس سے ہوگا۔ کوہلی 2008 ء سے آر سی بی کے ساتھ ہی ہیں۔ تاہم اِن کی قیادت میں ٹیم ہنوز اپنے پہلے خطاب کے تعاقب میں ہے۔