کوہیر تحصیلدار بالا شنکر نے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا

   

کوہیر۔/16 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوہیر منڈل تحصیلدار کی حیثیت سے بالا شنکر نے آج اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ بعد ازاں تحصیلدار نے اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اسکیمات کو عوام تک پہنچانے کو اولین ترجیح دیں گے جس میں شادی مبارک اور کلیانہ لکشمی کیلئے بروقت کارروائی کرتے ہوئے یکسوئی کی جائے گی اور آمدنی و کاسٹ سرٹیفکیٹ کو بروقت ادائیگی عمل میں لائی جائے گی اور اس کے علاوہ کوہیر منڈل میں زیر التواء درخواستوں کی عاجلانہ تکمیل کا تیقن دیا۔ تحصیلدار نے مزید کہا کہ سرکاری اراضیات اور وقف کے علاوہ انڈومنٹ کی زمینات کا تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام اور عوامی نمائندوں سے تعاون کی خواہش کی ہے۔ اس موقع پر محمد حامد علی کانگریس پارٹی سینئر قائد ، محمد یونس کرانہ، محمد احمد بلالہ کانگریس پارٹی قائدین نے تحصیلدار بالا شنکر کی شالپوشی اور گلپوشی کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر محمد عبدالقیوم کیف، سرور فردوس، عظمت کنگ، محمد عبدالعلیم موجود تھے۔