کویتا سے سی بی آئی تحویل میں کے ٹی آر کی ملاقات

   

بہن سے ملکر بھائی جذباتی، کویتا نے والدین اور بچوں کی خیریت دریافت کی
حیدرآباد۔/14 اپریل، ( سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے آج نئی دہلی میں سی بی آئی دفتر میں اپنی بہن کویتا سے ملاقات کی۔ کویتا اور کے ٹی آر کی ملاقات تقریباً 30 منٹ تک جاری رہی۔ کویتا کے شوہر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق بہن سے ملاقات کے موقع پر کے ٹی آر جذباتی ہوگئے اور جلد ضمانت پر رہائی کا بھروسہ دلایا۔ کویتا نے اپنے والد کے سی آر ، والدہ شوبھا اور بچوں کی خیر خیریت دریافت کی۔ ذرائع کے مطابق کویتا نے شراب اسکام کے سلسلہ میں ان سے تفتیش کی تفصیلات سے واقف کرایا۔ واضح رہے کہ کے ٹی آر آج صبح نئی دہلی روانہ ہوئے تھے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے کویتا کو 16 مارچ کو حیدرآباد سے گرفتار کیا اور وہ عدالتی تحویل میں تھیں کہ سی بی آئی نے 11 اپریل کو گرفتار کرتے ہوئے اپنی تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔1