کویتا نے اپنی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیا

   

حیدرآباد ۔ 16 مارچ (سیاست نیوز) بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے کہا کہ ان کے خلاف جھوٹے الزامات عائد کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے جس کے خلاف قانونی لڑائی لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ شراب کا کیس ایک بہت بڑی کہانی ہے۔ سخت سیکوریٹی میں ای ڈی کے عہدیداروں نے ایم ایل سی کویتا کو دہلی کے راوس ایونیو عدالت میں پیش کیا۔ عدالت کے احاطہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ کویتا نے کہا کہ انہیں قانون پر بھروسہ ہے اور وہ بے قصور ثابت ہوکر عوام کے سامنے آئیں گی۔ ایک منظم سازش کے تحت جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔2