کویت غیر ملکیوں کے فیملی ویزا جلد بحال کرے گا

   

کویت سٹی : کویت سٹی کی جانب سے فیملی وزٹ ویزا کی درخواستوں کی قبولیت کو بحال کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ کئی مہینوں کے وقفے کے بعد، کویت ایک بار پھر اہل خانہ کو وزٹ ویزا کے لیے درخواست دینے کی اجازت دے سکتا ہے،جس سے وہ ملک میں اپنے پیاروں کے ساتھ دوبارہ مل سکیں۔حالیہ پیشرفت میں کویت ویزا جاری کرنے سے متعلق ضروری طریقہ کار اور ضروریات کو مکمل کرنے کے بعد فیملی ویزا کی درخواستیں دوبارہ کھولنے کے لیے تیار ہے۔ درخواست دہندگان کے لیے اہلیت کے معیارمیں تنخواہ اور ملازمت کے تحفظات شامل ہوں گے، جس میں فرسٹ ڈگری کے رشتہ داروں کو ترجیح دی جائے گی۔