کویت میں حفاظتی تدابیر میں سختی

   

کویت سٹی : کویتی حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث حفاظتی تدابیر سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق تمام سرکاری و نجی اداروں میں ملازمین کی تعداد نصف کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔کویتی کابینہ نے اپنے حالیہ اجلاس میں کہا ہے کہ ’تمام سرکاری دفاتر میں ڈیوٹی پر موجود ملازمین کی تعداد کل تعداد کے 50 فیصد ہوگی‘۔’ہر ادارہ اپنی سہولت کو مد نظر رکھ کر ملازمین کے اوقات کار متعین کرے گا جس میں کسی بھی وقت ملازمین کی کل تعداد 50 فیصد سے زیادہ نہ ہو‘۔کابینہ نے کہا ہے کہ ’فیصلے پر عملدر آمد چہارشنبہ 12 جنوری سے ہوگا اور اس پر تاحکم ثانی عمل کیا جاتا رہے گا‘۔