کویت میں پہلی بار خاتون وزیر خزانہ کی تقرری

,

   

کویت سٹی ۔ 12 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کویت کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون مریم ال عقیل کو وزیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ کویتی خبر رساں ادارہ کے مطابق ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو وزیر خزانہ کا قلمدان سونپا جارہا ہے ۔ اقتصادی امور کی ماہر مریم ال عقیل کو وزیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ نائب ال ہجرف سے وزیر خزانہ کا قلمدان لے کر انہیں خلیجی تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل کے عہدہ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ مریم کویت یونیورسٹی سے وابستہ رہی ہیں ۔ وزارت خزانہ میں مالیاتی کنٹرول کے ادارہ کی ڈائرکٹر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے رہی ہیں اور بہترین کارکردگی دکھانے پر انہیں 2016 ء میں وزیر مملکت برائے اقتصادی امور کی ذمہ داری بھی دی گئی تھی۔