کویڈ کے 2474نئے معاملات کے ساتھ تلنگانہ میں متاثرین کی تعداد 1لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے

,

   

حیدرآباد۔محکمہ صحت کے عہدیداروں نے ہفتہ کے روز جانکاری دی ہے کہ کرونا وائرس کے 2474تازہ معاملات درج کئے جانے کے بعد تلنگانہ میں کویڈ 19کے معاملات ایک لاکھ سے تجاوز کرگئے ہیں۔

جبکہ 7اور لوگ اس وائرس کی وجہہ سے جانبرنہ ہوسکے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد744تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ معاملات میں 447گریٹر حیدرآباد(جی ایچ ایم سی) اس کے بعد رنگا ریڈی میں 201‘ نظام آباد153‘ میڑچل149‘کھمم125‘ ورنگل اربن123‘ نلگنڈہ122ہیں اور یہ جانکاری 21اگست کے روز8بجے فراہم کردہ تفصیلات کے بموجب ہفتہ کے روز جاری کردہ بلٹن میں دی گئی ہے۔

کویڈ 19کے تازہ 2474معاملات درج کرنے کے بعد تلنگانہ میں کرونا وائرس کے جملہ معاملات 1,01,865تک پہنچ گئی ہے۔

جمعہ کے روز اسپتال سے ڈسچارج ہونے والے1768لوگوں کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 78.735ہوگئی ہے وہیں 22.386زیر علاج ہیں۔

بلٹن کے بموجب 43095نمونے جمعہ کے روز جانچ کے لئے حاصل کئے گئے ہیں۔

اب تک 8,91,173نمونوں کی جانچ کرلی گئی ہے۔ صحت یابی کا تناسب ریاست میں 77.29فیصد ہے جبکہ ملک بھر میں اس کا تناسب74.30ہے۔

کویڈ سے متاثر ہونے کے بعد مختلف وجوہات کی وجہہ سے ہونے والے اموات کے متعلق کہاگیاہے کہ تناسب53.87فیصد رہا ہے۔کویڈ19کی وجہہ سے ہونے والی اموات کا تناسب46.13ہے۔