کویڈ کے 7240نئے معاملات کے اتھ ہندوستان میں 40فیصد کے قریب اضافہ کی خبریں

,

   

نئی دہلی۔ وزرات صحت او رخاندانی بہبود نے جمعرات کے روز جانکاری دی ہے کہ 24گھنٹوں کے اندر7240تازہ کویڈ کے معاملات کے بعد مسلسل دوسرے دن ہندوستان میں 40فیصد معاملات کا اضافہ درج کیاگیا ہے۔

اسی وقت کے دوران ملک میں 8نئے کویڈ اموات درج کی گئی ہیں جس کے بعد قومی سطح پر مرنے والوں کی تعداد 5,24,723تک پہنچ گئی ہے۔درایں اثناء ملک کے فعال معاملات کی تعداد میں 32498تک کا اضافہ ہوا ہے‘جو ملک کے جملہ مثبت معاملات کی 0.08فیصد شرح ہے۔

پچھلے24گھنموں میں 3591مریضوں کی صحت یابی کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی جملہ تعداد4,26,40,301تک پہنچ گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہندوستان میں صحت یابی کی شرح 98.71فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

وہیں یومیہ مثبت شرح میں 2.13فیصد کا اضافہ جبکہ ہفتہ واری شرح میں 1.31فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔اسی وقت کے دوران ملک بھر میں جملہ3,40,615نمونوں کی جانچ کی گئی ہے‘ جس کے بعدجانچ کی جملہ تعداد85.38کروڑ سے زائد تک پہنچ گئی ہے۔

جمعرات کی صبح تک ہندوتان میں 2,48,87,047سیشنس میں 194.59کروڑ ٹیکہ لگائے گئے ہیں۔ کم عمر لوگوں کو ٹیکہ لگانے کی مہم کی شروعات کے بعد سے اب تک 3.47کروڑ ٹیکوں کی پہلی خوارک نوجوانوں کو لگائی گئی ہے۔