کویڈ 19کے معاملات ہندوستان میں 35لاکھ سے آگے

,

   

نئی دہلی۔ ہندوستان میں کویڈ19کے معاملات تیس لاکھ کانشانہ پار کرنے کے بعد ایک ہفتہ کے اندر35لاکھ سے آگے بڑے گئے ہیں‘

اتوار کے روز ایک دن میں 78,761معاملات درج کئے گئے جبکہ بحال ہونے والے معاملات 27.13,933ہیں‘ یہ اعداد وشمارمرکزی وزرات صحت کے اعداد وشمار کے بموجب سامنے ائی ہے۔

کرونا وائرس کے جملہ معاملات35,42,733تک پہنچ گئے ہیں جبکہ اموات 63,498ساتھ میں 948لوگ اس وباء سے 24گھنٹوں کے وقت میں جانبر نہ ہوسکے ہیں‘8بجے دیکھائے گئے تازہ تفصیلات میں یہ بات سامنے ائے ہے۔

مذکورہ بحالی کا تناسب76.61فیصد ہے وہیں کویڈ19معاملات میں مرنے والے کے تناسب1.79فیصد کی کمی ائی ہے۔

مذکورہ تفصیلات بتاتی ہیں کہ یہاں پر 7,65,302کرونا وائرس کے فعال معاملات کی وباء کے ملک میں معاملات ہیں جس کا تناسب21.60فیصد جملہ معاملات کا اثر ہے۔

ہندوستان میں کویڈ19کے معاملات 16دنوں میں 20سے 30لاکھ ہوگئے اور محض21دنوں میں 10سے 20لاکھ تک کویڈ 19کے معاملات پہنچ گئے تھے۔