کویڈ 19کے 511000معاملات کے ساتھ ممبئی نے وہان شہر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے

,

   

کرونا وائرس کے مذکورہ نمبرات ممبئی میں 6مئی کے روز10,000کو پار کیاتھا جبکہ 21مئی کے روز25,000سے آگے چلے گئے

ممبئی۔ممبئی میں کرونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آنے کے 90دنوں بعد مذکورہ معاملات کی تعداد منگل کے روز51,100کو پار کرچکی ہے جبکہ 1758اموات ہوئے ہیں۔

کرونا وائرس کے مذکورہ نمبرات ممبئی میں 6مئی کے روز10,000کو پار کیاتھا جبکہ 21مئی کے روز25,000سے آگے چلے گئے۔

اپنی ایک پریس ریلیز میں بریہان ممبئی میونسپل کارپورشن (بی ایم سی)نے یہ کہا کہ 1015نئی معاملات منگل کے روز سامنے ائے ہیں‘ جس کے بعد ان معاملات کی تعداد 51,100رہے ہیں۔

مہارشٹرا میں اس عالمی وباء سے مرنے والی کی تعداد 1758ہوگئی ہے جبکہ اگلے 24گھنٹوں میں 58اموات ہوئی ہیں۔

اس وقت کے دوران 904مریض اسپتال سے ڈسچارج بھی کئے گئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد22942تک پہنچ گئی ہے۔

بی ایم سی کے مطابق مذکورہ شہر میں 26178سرگرم مریض ہیں وہیں مختلف اسپتالوں میں 690نئے مشتبہ مریضوں کو داخل کیاگیاہے۔

شہر میں کرونا وائرس کا پہلا معاملہ11مارچ کے روز ملا تھا اور کویڈ19سے پہلی موت17مارچ کو ہوئی تھی۔پیر کی رات سے اب تک شہر میں 58مریض جس کی موت ہوئی ہے اس میں 47مختلف امراض او رصحت کے معاملات کی وجہہ سے موت ہوئی ہے۔

مجالس مقامی کا یہ بھی دعوی کیاہے کہ اب تک 2,33,570کرونا وائرس کی جانچ کی گئی ہے۔

شہر میں کویڈ19کے معاملات میں 1-8جون کے درمیان 3فیصد کا اضافہ ہوا ہے‘ مگر مغربی مضافاتی علاقے (پی نارتھ‘ آر نارتھ اور آر ساوتھ) میں بی ایم سی کاکہنا ہے کہ 5فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔۔

مجالس مقامی کے وارڈ(کے ایسٹ‘ ایل ایساور پی نارتھ) میں 1500کویڈ19کے معاملات درج ہیں وہیں فی وارڈس اے بی سی اور آر نارتھ میں کویڈ کے معاملات500سے کم درج کئے گئے ہیں۔

اب تک 4071عمارتیں مہر بند کردی گئی ہیں۔سلم اور جھوپڑپٹی میں 775کنٹینمنٹ زون ہیں۔