حیدرآباد۔ روحانی طاقتوں کے ذریعہ کویڈ19جیسی مہلک وباء سے علاج کا دعوی کرنے والے ایک فرضی بابا کو ہفتہ کے روز سائبر آباد میں میاں پور پولیس نے گرفتارکرلیاہے۔
ذرائع کے مطابق میاں پور پولیس اسٹیشن حدود کے تحت حفیظ پیٹ کا رہنے والا محمد اسماعیل مبینہ طور کرونا وائرس کی وباء کی علامتیں پائے جانے والے والوں کے علاوہ جن لوگوں کو بخار کے ساتھ اس کے پاس آنے والے لوگوں سے پیسے اکٹھا کررہاتھا۔
لوگوں سے راحت پہنچانے اور علاج کرنے کے نام پر مذکورہ ڈھونگی بابا نے پیسے بٹورے تھے۔ اس کے خلاف شکایت کے بعد میاں پولیس نے محمد اسماعیل کو گرفتا ر کرلیاہے۔
تفتیش کے دوران پولیس کو اس بات کی جانکاری ملی ہے کے ماضی میں بھی اس دھوکے باز نے روحانی علاج کا حوالہ دے کر لوگوں کولوٹا ہے۔