کویڈ19کی دوسری لہر کے لئے مودی ذمہ دار۔ ممتا بنرجی

,

   

ممتا نے الیکشن کمیشن پر زوردیا کہ مغربی بنگال انتخابات کے ماباقی دور کی رائے دہی کو ایک مرحلے میں پورا کرلیں
نادیہ۔ وزیراعظم نرینددر مودی پر تیکھا حملہ کرتے ہوئے مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے پیر کے روز ان پر یہ الزام لگایا کہ وہ ملک میں کویڈ19کی دوسری لہر کی ذمہ دار ہیں۔

کالی گنج میں ایک پبلک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”آپ (وزیراعظم) نے چھ ماہ میں کرونا وائرس کو روکنے کا منصوبہ نہیں بنایا؟۔ اس کا آپ کوجواب دینا ہوگا۔ مذکورہ وزیراعظم کویڈ 19کی دوسری لہر کے لئے ذمہ دار ہیں۔

صحیح وقت پر و اپنی ذمہ داری سنبھا ل لیتے تو پھر یہ پیش نہیں آتا“۔ کویڈ19کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر الیکشن کمیشن پر بنرجی نے زوردیا کہ وہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ماباقی دور کی رائے دہی کو ایک ہی مرحلے میں کرائیں۔

اتر دناجا پور کے چوکولیا میں ایک عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ ”ہاتھ جوڑ کر میں الیکشن کمیشن سے درخواست کرتی ہوں کہ تین دور کی رائے دہی ایک ہی دور میں پوری کرلیں۔

مہربانی فرماکر لوگوں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں“۔ ریاست میں بڑھتے وبائی حالات کے خلاف ریاستی حکومت کے اقدامات کے تفصیلات پیش کرتے ہوئے پیر کے روز ہی دیر گئے مذکورہ چیف منسٹر نے کلکتہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

آیا رات کا کرفیو نافذ کئے جانے کے متعلق استفسار پر انہوں نے کہاکہ ”رات کا کرفیو حل نہیں ہے۔ ہمیں چوکنا رہنا ہے۔ یہاں پر خوف یا پریشان ہونے کی وجہہ نہیں ہے۔ اسپتالو ں میں ہم نے 20فیصد بیڈس کا اضافہ کیاہے۔

ہم نے فیصلہ کیاہے کہ تمام اسکولوں کو جون کے ختم تک گرمائی چھٹیاں دے دیں“۔ ریاست جہاں پر انتخابات کا ماحول گرم ہے ہفتہ کے روز کویڈ19کے 8419تاز ہ معاملات اور28اموات درج کئے گئے ہیں۔

اتوار کے روز ریاست کے محکمہ صحت نے یہ جانکاری دی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ”مغربی بنگال میں یہاں 49,638سرگرم معاملات ہیں وہیں 28نئے اموات کے ساتھ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 10,568تک پہنچ گئی ہے“