کویڈ19کے معاملات میں اضافہ تشویش ناک‘ حکومت فروخت کرنے میں مصروف۔ راہول گاندھی

,

   

نئی دہلی۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کویڈ 19کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر مرکزی حکومت پرتیکھا حملہ کیا اور فروخت کرنے میں مصروف رہنے کاالزام عائد کیاہے۔ مذکورہ وائناڈ کے رکن پارلیمنٹ نے ٹوئٹ کیاکہ”کویڈ کے معاملات میں اضافہ تشویش ناک ہے۔

اگلے لہر کے سنگین نتائج سے باہر آنے کے لئے ٹیکہ مہم میں تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ مہربانی فرماکر آپ اپناخیال رکھیں کیونکہ حکومت ہندفروخت میں مصروف ہے“

اس سے قبل منگل کے روز کانگریس لیڈر نے مرکز کی قومی مانیٹائزیشن پائپ لائن کوایک ”عظیم سانحہ“ قراردیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کی زیرقیادت حکومت نے معیشت کوتباہ کرڈالا ہے اورا س اقدام کامقصد بعض شعبوں میں اجارہ داری قائم کرناہے۔

درایں اثناء مرکزی وزرات نے جانکاری دی ہے کہ پچھلے24گھنٹوں میں کویڈ 19کے46,164تازہ معاملات اور607اموات درج کئے گئے ہیں۔

وزرات صحت کے مطابق آج کی تاریخ تک ملک میں جملہ معاملات 3,25,58,530بشمول 3,33,725فعال معالات درج ہوئے ہیں۔فعال معاملات کوہیں وہ جملہ تعدادکا1.03فیصد شرح پر مشتمل ہے۔

نئے 34,159صحت یابیوں کے ساتھ جملہ صحت یابیاں 3,17,88,440تک پہنچ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ملک میں موجود ہ صحت یابی کی شرح97.63فیصد ہے