کویڈ19کے ہندوستان میں 50,407تازہ معاملات‘804اموات درج

,

   

نئی دہلی۔وزرات صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کے روز جانکاری دی ہے کہ ملک بھر میں کویڈ19کے 50407تازہ معاملات درج ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ملک میں موجودہ فعال معاملات کا موقف 6,10,443ہے جوجملہ معاملات کا1.43فیصد شرح پر مشتمل ہے۔

یومیہ مثبت شرح ہندوستان میں 3.48فیصد درج ہوئی ہے اور ہفتہ واری شرح 5.07فیصددرج ہوئی ہے۔

پچھلے 24گھنٹوں میں 1,36,962مریضوں ک صحت یابی درج ہوئی ہے اور جب سے وباء شروع ہوئی ہے اس کے بعد سے اب تک جملہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد4,14,68,120ہوگئی ہے۔

اسی کے ساتھ ہندوستان میں صحت یابی کی شرح 97.37فیصد ہے وہیں اموات کی شرح1.19فیصد ہے۔پچھلے 24گھنٹوں میں ملک کے اندر804اموات درج ہوئے ہیں جس کے بعد اب تک وباء سے مرنے والوں کی جملہ تعداد5,07,981ہوگئی ہے۔

درایں اثناء اب تک ملک میں 74.93کروڑ جس میں پچھلے 24گھنٹوں میں کئے گئے 14,50,532نمونوں کی جانچ بھی وزرات کی تفصیلات کے مطابق شامل ہے۔

مذکورہ حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ ملک میں اب تک قومی ٹیکہ مہم کے تحت 1,72,29,47,688خوارکیں لگائی گئی ہیں۔