کویڈ19۔ ہندوستان میں 53,256نئے معاملات‘88ایام میں سب سے کم

,

   

پچھلے کچھ ہفتوں میں ہندوستان کے اندر کرونا وائرس کے تازہ معاملات میں نمایاں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے
نئی دہلی۔وزرات صحت کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ بیان کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران تازہ معاملات53,256درج کئے گئے ہیں‘ 88دنوں بعد متاثرین کی یہ سب کم تعداد ہے۔

پچھلے کچھ ہفتوں میں ہندوستان کے اندر کرونا وائرس کے تازہ معاملات میں نمایاں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں میں کویڈ19کے لئے کی گئی جانچ میں یہ کمی دیکھی گئی ہے۔

ہفتہ کے روز 18,11,446نمونوں کی جانچ کی گئی جبکہ ایک روز قبل 13,88,699معاملات کی جانچ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ملک میں پچھلے24گھنٹوں میں 78,190لوگ صحت یاب ہوئی ہیں جبکہ 1422اموات پیش ائے ہیں۔نئے معاملات کے ساتھ جملہ متاثرین کی تعداد2,99,35,221تک پہنچ گئی ہے جبکہ فعال معاملات7,02,887ہیں۔کویڈ 19وباء کی وجہہ سے اب مرنے والوں کی جملہ تعداد3,88,135ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے جملہ لوگ 2,88,44,199ہیں۔

وزرات صحت اورخانگی بہبود کے بموجب ملک میں یومیہ اساس پرمثبت معاملات کی شرح3.83ہے وہیں ہفتہ واری مثبت معاملات کی شرح3.32پر رکی ہوئی ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (ائی سی ایم آر) کے مطابق 20جون تک جملہ 39,24,07,782نمونوں کی جانچ کرلی گئی ہے۔ وزرات صحت نے جانکاری دی ہے کہ ملک میں ٹیکہ مہم کے تحت اب تک 28,00,36,898لوگوں کو ٹیکہ لگایاگیاہے۔