کٹرینہ سے شادی کے بعد زندگی پر سکون :کوشل

   

ممبئی۔ بالی ووڈ کے مشہور اداکار وکی کوشل نے حال ہی میں آئیفا 2022 میں اکیلے شرکت کی اور اپنی اہلیہ کٹرینہ کیف کے ساتھ اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بات کرنے سے خود کو نہیں روک سکے۔ خوبصورت اداکار سے شادی کے بعد ان کی زندگی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اسے سکون بھری زندگی کہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی بیوی کٹرینہ کو بہت یاد کر رہے ہیں۔ وکی نے کہا زندگی بہت اچی چل رہی ہے… سکون بھری ۔ آج میں ان کی موجودگی کو بہت یاد کر رہا ہوں۔ امید ہے کہ اگلے سال ہم اسے خاص بنا لیں گے۔ آئیفا میں ایک ساتھ شرکت کریں گے۔یاد رہے کہ وکی اور کٹرینہ دسمبر 2021 میں میاں بیوی بنے ۔