کٹک یونیورسٹی نے ”گے انڈیا میٹرمونی‘ ہیڈ انہڈ“ کی اسکریننگ پر پابندی عائد کردی

,

   

یونیورسٹی عہدیداروں کے مطابق منتظمین کو دو فلمیں ”ہیڈ انہڈ“ اور ”گے انڈیا میٹرمونی“ کو قطار سے نکالنے کے لئے کہاگیاہے جو فیسٹول کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔


بھبھونیشوار۔وجوہات کاحوالہ دئے بغیر کٹک کی راؤن شاؤ یونیورسٹی میں مقرر فلم فیسٹول کو منسوخ کرنے کے ایک روز بعد مذکورہ ادارے کے اتھارٹیز نے جمعہ کے روز حدود مقرر کرتے ہوئے اسی پروگرام کو منعقد کرنے کی اجازت دی ہے۔

یونیورسٹی عہدیداروں کے مطابق منتظمین کو دو فلمیں ”ہیڈ انہڈ“ اور ”گے انڈیا میٹرمونی“ کو قطار سے نکالنے کے لئے کہاگیاہے جو فیسٹول کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔

مکمل معاملے پر تبصرے کے لئے یونیورسٹیا کے وائس چانسلر کے نائیک دستیاب نہیں تھے مگر یونیورسٹی کے پبلک ریلیشن افیسر دھرما باراٹا موہانتی نے کہاکہ ”بعض اسٹوڈنٹس ان دو فلموں کی اسکریننگ کے خلاف ہیں۔

ہم کوئی مشکل نہیں چاہتے ہیں‘ اور انہیں فہرست سے نکال دیاگیاہے“۔

یونیورسٹی کی فلم سوسائٹی کے ایک رکن نے کہاکہ فیسٹول کا آغاز جمعہ کے روز صبح 10بجے سے مقرر تھا‘ جس کو ایک دن قبل مبینہ ایک نامعلوم دھمکی آمیز کال کے سبب روک دیاگیاتھا۔

انہوں نے کہاکہ اس فیصلے کے سبب وائس چانسلر کے دفتر کے باہر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس کے بعد اتھارٹیز چند شرائط کے ساتھ فیصلے پر نظر ثانی کرنے کے لئے مجبور ہوگئے.۔

یونیورسٹی میں اپنی نوعیت کا پہلا تین روز پروگرام ہے جس میں بڑے پیمانے پرستیہ جیت رائے فلم میکر پر توجہہ دی گئی ہے‘ ان کی یاد میں ایک نمائش رکھی گئی ہے اور اس کے علاوہ دیگر ہدایت کاروں کی فلموں کو بھی اس میں شامل کیاگیاہے۔