کپل شرما شو میں ارنب گوسوامی کے مزاحیہ منظر کی نقل۔ ویڈیو

,

   

ممبئی۔ کامیڈین کپل شرمانے ایک مزاحیہ پرمو شیئر کیاہے جو جمعرات کے روز ان کے مجوزہ کپل شرما شو پر مشتمل ہے‘ جس میں بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی اور فلم کار انوبھو سنہا بطور مہمان پیش ہوئے ہیں۔

اس پرمومیں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ کپل شرما‘ کیکو شاردھا‘ اور رشنا ابھیشک نے مل کر رپبلک ٹی وی کے نیوز اینکر ارنب گوسوامی کے سین کا احیاء کیاہے جس کے متعلق سوشیل میڈیا یہ ویڈیوکافی سرخیاں بٹورہا ہے۔

کپل شرما شو میں ارنب گوسوامی کے مناظر
وہیں ارنب گوسوامی کی ن

قل کرتے ہوئے کپل شرما شو کے کامیڈین اس نیوز چینل کوردی نیوز چینل پکارتے ہیں۔

جس طرح اپنے ٹی وی پروگرام میں ارنب گوسوامی مہمانوں کو بولنے نہیں دیتے ٹھیک اسی طرح بچا یادو بھی منوج باجپائی کو بات کرنے نہیں دے رہا ہے۔ ویڈیو دیکھیں

کپل شرما شو کو سلمان خان پروڈیو س کرتے ہیں۔ویڈیو دیکھ کرایک نے لکھا”اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ارنب گوسوامی مر جائیں گے“۔

ایک اورنے لکھا ”ارنب گوسوامی کی نقل“۔ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا جب ارنب گوسوامی کا اس طرح سے مذاق اڑایاگیاہے۔

اس سے قبل بھی سلمان خان کے خلاف ایک ٹیلی ویثرن مباحثہ کے دوران ارنب گوسوامی کے نقل کامیڈین علی گر پیر نے کی تھی۔

کامیڈی کے اس ویڈیو نے بھی انٹرنٹ پر خوب سرخیاں بٹوری تھیں۔