کپل شرما نے اپنی اسٹار سمونا چکرورتی کے ساتھ دلی میٹرو ریل کا کیا سفر

   

کپل شرما پنی شاندار کامیڈی کے لئے جانے جاتے ہیں کپل اپنے شو کے ذریعہ فینس کے دلوں میں گھر کرچکے ہیں۔ ایسے میں حال ہی میں کپل شرما کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اس تصویر میں کپل دلی میٹرو میں سفر کرتے نظر آرہے ہیں۔ ملک کے صدر مقام دلی میں کافی ٹریفک رہتی ہے۔ کئی بار بالی ووڈ سلیبٹریز دلی میں مقررہ وقت پر پہنچ بھی نہیں پاتے ہیں۔ ایسے میں مشہور کامیڈین کپل شرما اس سے محفوظ ہوتے نظر آئے اس بات کی اطلاع خود کپل نے ٹوئٹ کرکے دی ہے۔ دراصل حال ہی میں کپل شرما نے اپنے آفیشیل انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک تصویر شیر کی ہے۔ یہ تصویر دلی میٹرو کی ہے۔ کپل کی تصویر میں ان کے کواسٹار سمونا چکرورتی بھی نظر آرہی ہیں۔ کپل کی اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آس پاس بھی لوگ کھڑے ہیں، یعنی کپل کھچاکھچ میٹرو میں سفر کررہے تھے۔ کپل نے فوٹو شیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اب ٹریفک میں پھنسنے کی اور ضرورت نہیں ہے۔ دلی میٹرو سے دلی کی سردی کپل نے اپنے اس پوسٹ کے ذریعہ لوگوں سے ٹریفک اور سردی سے بچنے کے لئے میٹرو کا سفر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ حال ہی میں کپل شرما ایک بیٹی کے باپ بنے ہیں ۔