کپل مشرا ہوں یا کوئی اور! ایکشن لیا جانا چاہئے: بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر

,

   

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سابق کرکٹر بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے کہا کہ چاہے وہ کپل مشرا ہوں یا کسی بھی پارٹی کا کوئی بھی رکن ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھڑکا ؤ تقریر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ تشدد کوئی بھی پارٹی کا مسئلہ نہیں رہا ہے۔یہ دلی عوام کا مسئلہ بن گیا ہے او ردلی کی عوام سکون سے رہنا چاہتی ہیں۔ زخمی پولیس عہدیداروں سے ملاقات کرنے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی بیحد خوبصورت ہے۔ وہ اسے مزید اور خوبصورت بنانا چاہتے ہیں، لیکن کچھ لوگ اس خوبصورتی پر ہی داغ لگانا چاہتے ہیں۔

سی اے اے کے خلاف چل رہے احتجاج پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سبھی کو پر امن احتجاج کا حق ہے۔ شاہین باغ احتجاجیوں کو چاہئے کہ وہ حکومت سے بات چیت کرے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ تشدد برپا کرررہے ہیں انہیں ان خاندان والوں پر توجہ دینا چاہئے جو اس تشد د میں اپنی جان کھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا تشدد کو بڑھاوا ددینے والا چاہے کوئی بھی ہو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، اب چاہئے وہ کپل مشرا ہو یا کوئی ا ور پارٹی کا۔