کپواڑہ میں تین نوجوان گرفتار، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

,

   

سری نگر، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر پولیس نے سرحدی ضلع کپواڑہ کے سوگام لولاب علاقے سے سوشل میڈیا پر بندوقوں کے ساتھ تصاویر شائع کرکے جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت کا اعلان کرنے والے تین نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور فوج کی 28 آر آر کی ایک مشترکہ ٹیم نے لولاب کے گجر پتی گن بھگ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کی۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کارروائی کے دوران مختصر فائرنگ کے بعد تین نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا اور ان کی تحویل سے ہتھیار بر آمد کیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ان تینوں نوجوانوں کا تعلق شال گنڈ لال پورہ کپواڑہ سے ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ ان تین نوجوانوں کی چہارشنبہ کو سوشل میڈیا پر بندوقوں کے ساتھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔