کچا بادام کے بعد انگور کا گانا سوشیل میڈیا میں وائرل

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : سوشیل میڈیا ایسا پلیٹ فارم ہے جس نے صلاحیتیں رکھنے والے غیر اہم افراد کو راتوں رات اسٹار بنادیا ہے ۔ کل تک بھیک مانگنے والے یا مزدوری کرنے والے بھی مالا مال ہوگئے ہیں ایسی کئی مثالیں ہیں ان میں پھلی فروخت کرنے والے بھوبن بدیاکر بھی ہے جن کا گایا ہوا گانا کچا بادام سوشیل میڈیا پر اتنا وائرل ہوا ہے کہ سیلبرٹیز نے بھی اس پر ڈانس کیا ہے ۔ ایک ایسے ہی فٹ پاتھ پر انگور فروخت کرنے والے شخص کا گانا سوشیل میڈیا میں وائرل ہورہا ہے اور لوگ اس پر زبردست ردعمل کا اظہار کررہے ہیں ۔ سڑک کے کنارے ( بلیک گریپس ) کالے انگور فروخت کرنے والے شخص نے انگور فروخت کرنے کیلئے اس کو گانے کا سر دیا ہے ۔ اس شخص کے گائے ہوئے گانے کو @saaliminay highlights نامی یوزر نے انسٹاگرام پر پیش کیا ہے جو کچا بادام گانے کی طرح یہ گانا بھی انٹرنیٹ پر سنیشن بن گیا ہے ۔ ابھی تک اس ویڈیو کو تقریبا 30 لاکھ لوگوں نے دیکھا ہے اور 115k لائیکس ہوئے ہیں ۔۔ ن