کچرہ دان میں پھینکے گئے بچہ کو ہوم گارڈ نے بچا لیا

   


حیدرآباد ۔ 24 ستمبر (سیاست نیوز) شہر میں ایک ٹریفک ہوم گارڈ نے کمسن بچے کی جان بچا لی جو کچرہ دان میں پھینک دیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہیکہ بچہ کو اس کی والدہ نے خود کچرہ دان میں ڈال دیا جو سخت نشہ کی حالت میں تھی۔ مقامی عوام نے جب اس خاتون کی حرکت کو دیکھا تو فوراً قریب میں تعینات ٹریفک ہوم گارڈ کو اس کی اطلاع دیتے ہوئے چوکس کیا۔ ٹریفک ہوم گارڈ راماکرشنا نے فوری حرکت میں آتے ہوئے بچہ کو کوڑا دان سے نکال لیا اور اس کی حالت کو بہتر بناتے ہوئے اس شرابی خاتون کے حوالے کردیا۔ بتایا جاتا ہیکہ خاتون جو علاقہ میں گھوم کر بھیک مانگا کرتی ہے، اس نے اپنے کمسن بچہ کو کچرہ دان میں ڈال دیا۔ خاتون اس وقت سخت نشہ کی حالت میں تھی۔ع