کھاپ پنچایت کا حکومت کو الٹی میٹم، برج بھوشن سنگھ کو 9 جون تک گرفتار کیا جائے، ورنہ جنتر منتر پر احتجاج کریں گے

,

   

نئی دہلی:دہلی میں احتجاج کرنے والے پہلوانوں کی حمایت میں کھاپ پنچایت کا انعقاد کرتے ہوئے کسان رہنماؤں نے مرکزی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ کشتی ایسوسی ایشن کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کو 9 جون تک گرفتار کرے ورنہ دہلی میں سخت احتجاج کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔ کھاپ پنچایت میں کہا گیا ہے کہ 9 جون کے بعد جنتر منتر پر دھرنا دیا جائے گا۔کشتی فیڈریشن کے سربراہ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف لڑائی میں ہندوستان کے اعلی کھلاڑیوں کی حمایت کرنے والے کسان رہنماؤں نے مرکز کو ایک تازہ الٹی میٹم دیا ہے کہ انہیں گرفتار کریں یا بڑے پیمانے پر ردعمل کا سامنا کریں۔کسان لیڈر راکیش ٹکیت نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ حکومت پہلوانوں کی شکایات کا ازالہ کرے اور انہیں (برج بھوشن شرن سنگھ) کو گرفتار کیا جائے ورنہ ہم 9 جون کو دہلی کے جنتر منتر پر پہلوانوں کے ساتھ پنچایت کریں گے۔