حیدرآباد۔21۔ستمبر (سیاست نیوز) وزیر لیبر جی ویویک وینکٹ سوامی نے نئی دہلی میں اے آئی سی سی صدر ملکارجن کھرگے سے ملاقات کی ۔ انہوں نے ملکارجن کھرگے سے صحت کے بارے میں دریافت کیا اور بتایا کہ صدر کانگریس مکمل طورپر تندرست ہے ۔ ملاقات کے دوران کھرگے نے اسپیکر قانون ساز اسمبلی کے خلاف بی آر ایس ارکان کے توہین آمیز ریمارکس کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے اسمبلی کی کارروائی اور سیشن کے دوران پیش آئے واقعات کی تفصیلات حاصل کی۔ دونوں قائدین نے تلنگانہ کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور سیکشن 22A کے تحت ممنوعہ فہرست میں اراضیات کی منتقلی کے مسئلہ پر بات چیت کی۔ جی ویویک نے ملکارجن کھرگے کو حکومت کے فلاحی اقدامات اور 1000 دن کی کارکردگی سے واقف کرایا۔ کھرگے نے موسمی تبدیلی کی صورت میں حکومت کی جانب سے کسانوں کی امداد اور متبادل فصلوں کی رہنمائی کے بارے میں استفسار کیا۔1/k