کیاامام الحق کے کئی لوگوں سے تعلقات تھے؟ ان کا اس پر کیاکہنا ہے سنیں۔

,

   

کیاامام الحق کے کئی متعدد تعلقات تھے؟ ان کا اس پر کیاکہنا ہے سنیں۔

اسلام آباد(پاکستان)۔کئی خواتین سے تعلقات کا مورد الزام ٹہرائے جانے کے بعد پاکستان کے سلامی بلے باز امام الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے معافی مانگی ہے۔

پی سی بی کے مینجنگ ڈائرکٹر وسیم خان کے حوالے سے جی ای او ڈاٹ ٹی وی نے خبر شائع کی ہے کہ”امام کو پچھتاوا ہے اورانہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی بھی مانگی ہے۔

انہو ں نے کہاکہ غلط فہمیوں کی وجہہ سے معاملہ ان کے ہاتھ سے نکل گیاتھا“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ”ہم نے انہیں واضح الفاظ میں کہہ دیاہے کہ‘ حالانکہ یہ تمہارا نجی اور ذاتی معاملہ ہے‘ ہم توقع کرتے ہیں کہ ہمارے کھلاڑی اخلاقیات اور اور نظم وضبط کے اعلی معیار پر عمل پیرا ہوں“۔

خان نے کہاکہ بورڈ اس طرح کے حساس معاملات پر سخت اقدامات اٹھاتا ہے اور کہاکہ ایسے کھلاڑیوں جن کاکنٹراکٹ مرکزی طور پر ہوا ہے وہ اور بھی زیادہ ذمہ داری کا ثبوت پیش کریں کیونکہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سفیرہوتے ہیں“۔

انہوں نے ہمیں توقع ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات دوبارہ ہمیں نظر نہیں ائیں گے“۔

قبل ازیں امام الحق اس وقت تنازعات کوشکار ہوگئے تھے جب ایک ٹوئٹر صارف نے ان پر کئی لڑکیوں کے ساتھ شخصی تعلقات کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں دھوکہ باز قراردیاتھا۔

مذکورہ صارف نے اسکرین شاٹس بھی شیئر کئے جس میں مختلف لڑکیوں سے بات چیت اور کرکٹر کی جانب سے ان کااستحصال کرنے کی باتیں سامنے ائیں۔

اس واقعہ پر انٹرنٹ صارفین کی رائے مختلف نظر ائی۔ کچھ لوگوں نے کرکٹر کے رویہ کوتنقید کانشانہ بنایا تو کچھ نے لڑکیوں کو تنقیدوں کے گھیرے میں لیا۔

حالیہ دنوں میں اختتام کو پہنچے ائی سی سی کرکٹ ورلڈ کے لئے پاکستانی ٹیم کا حصہ رہے ہیں اور انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف سنچری بھی بنائی تھی