کیا آپ نے کھجور سے بنے عطر اور شیمپو استعمال کیے ؟

   

ریاض: سعودی عرب میں کھجوروں کی کاشت کاری اور اس کی صنعت سے وابستہ ایک کاشت کار نے کھجور کے گودے اور اس کے اجزا سے عطر اورشیمپو تیار کرنے میں کامیابی حاصل کرلی۔ میڈیا کے مطابق سعودی شہری علی یٰسین جو گزشتہ تین دہائیوں سے کھجوروں کی صنعت سے وابستہ ہے نے بتایاکہ وہ 1988 میں کھجور کی کاشت کاری سے وابستہ ہوئے تھے اور پیداوارکو جلد کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی‘۔ بعدازاں دیگر شعبوں میں کھجور کے درختوں اوراس کے پھل پر تجربات کرتے رہے۔ 2015 میں انہوں نے کھجور کی صنعت میں جدت پیدا کرتے ہوئے ’کھجور پاوڈر‘ کی تیاری میں کامیابی حاصل کی جو چینی کا نعم البدل ہے۔ ان کہنا تھا یہ سفر یہیں پررکا نہیں بلکہ جاری رہا۔ ہم نے کھجور سے مزید 60 مصنوعات تیار کیں جن میں کھجور کے کیپسول، گولیاں اوردیگر اشیاء شامل تھیں۔