کیبل برج سڑک حادثہ، ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد۔ 19 اپریل(سیاست نیوز) سائبر آباد کیبل بریج پر اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں مرسیڈیز بینز کار نے ایک شخص کو ٹکر دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح کی اولین ساعتوں میں ایک مرسیڈیز بینز کار جس کا رجسٹریشن نمبر مغربی بنگال سے ہے نے بریج پر موجود ایک نوجوان جی شیام راج کو ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا اور اسے ایک کارپوریٹ دواخانہ منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ اس نوجوان کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کیا گیا۔بy/ / M V/