کیدارناتھ ہیلی کاپٹرا حادثہ۔ چھ لوگوں کی موت ڈی جی سی اے نے جانچ کے احکامات جاری کئے

,

   

گروڈ چھاتی پر موسم آبرالود تھا۔ گروڈ چھاتی کے قریب وادی میں ایک زوردار آواز سنائی دی اور ہیلی کاپٹر کو آگ لگ گئی۔ فی الحال ملی جانکاری کے مطابق یہ واقعہ پیش آیاہے۔


کیدارناتھ(اتراکھنڈ) منگل کے روز پھاٹہ سے چھ لوگوں کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہونے کے بعد کم ازکم چھ افراد کی مرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ مذکورہ ڈائرکٹر جنرل آف سیول ایویشین(ڈی جی سی اے) نے اتراکھنڈ کے کیدارناتھ کے قریب میں ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

اسپیشل پرنسپل سکریٹری برائے چیف منسٹر ابھیناؤ کمار نے کہاکہ ”ایک پائلٹ پانچ مسافرین کے بشمول چھ لو گ جو ہیلی کاپٹر پر سوار تھے جو حادثہ کاشکار ہوگئے ہیں اس واقعہ میں ہلاک ہوگئے ہیں“۔

ڈی جی سی اے کے بموجب آریان ایویشین بیل407ہیلی کاپٹر‘ وی ٹی آر پی این پانچ مسافرین کے ساتھ گپتا کاشی کے لئے کیندارناتھ دھام سے اڑان بھری تھی۔

گروڈ چھاتی پر موسم آبرالود تھا۔ گروڈ چھاتی کے قریب وادی میں ایک زوردار آواز سنائی دی اور ہیلی کاپٹر کو آگ لگ گئی۔

فی الحال ملی جانکاری کے مطابق یہ واقعہ پیش آیاہے۔واقعہ کے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

واقعہ کے متعلق جانکاری ملنے کے فوری بعد پولیس کے ساتھ ساتھ ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں حادثے کے موقع پر پہنچے تاکہ تلاشی او ربچاؤ اپریشن کوانجام دیاجاسکے۔