کیرالا عوام کا جذبہ ہمدردی کیرالا کی روح :پرینکا گاندھی

   

ترواننتا پورم2 اپریل (یو این آئی) کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے کیرالا اسمبلی انتخابی مہم میں ریاست کے عوام کی ہمدردی، لگن اور خدمت کے جذبے کی تعریف کی۔پرینکا گاندھی نے آج انتخابی مہم کے دوران ایک جلسہ عام میں کہا کہ کیرالا کے لوگوں میں جو ہمدردی، لگن اور ایک دوسرے کے تئیں ذمہ داری کا احساس ہے ، وہی کیرالا کی روح ہے ۔انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی نے کہا تھا کہ اسپتال میں ان کی والدہ کی دیکھ بھال کرنے والی کیرالا کی نرسوں نے فرد خاندان کی طرح خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے پارلیمانی حلقے میں لوگوں سے ملاقات کے دوران انہیں یہی جذبہ محسوس ہوا۔انہوں نے کہا کہ چاہے دودھ پیدا کرنے والے ہوں، جو اپنے جانوروں کو کنبے کی طرح رکھتے ہیں، یا پھر آشا اور آنگن واڑی کارکنان، جو 24 گھنٹے سماجی خدمت کرتے ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے ماہی گیروں، خواتین اور یتیم خانوں میں برسرکار کیتھولک نَنز کی بھی ستائش کی ۔