کیرالا میں ہندوستان کی قدیم ترین مسجد کی عظمت رفتہ بحال

,

   

تھریسور: ہندوستان کی قدیم ترین مسجد تصور کی جانے والی چیرامن جمعہ مسجد کی تزئین نو کرتے ہوئے اس کی عظمت رفتہ کو بحال کیا گیا ہے ۔ وسطیٰ کیرالا کے کوڈ نگلور تعلقہ میں واقع کی تزئین نو کیلئے تقریباً 1.14 کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں ۔ موزیریس ہیریٹیج پراجکٹ
(MHP)
کے منیجنگ ڈائرکٹر پی ایم نوشاد نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ مئی 2019ء میں مسجد کی تزئین نو کا کام شروع کیا گیا تھا تاہم ساتھ ہی ساتھ مسجد کے اوپر ایک دو منزلہ ہیریٹیج میوزیم بھی تعمیر کیا گیا ہے جس کے لئے مزید ایک کروڑ روپئے کے مصارف آئے ۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حکومت کیرالا کو مسجد کی تزئین نو کے کام کی تکمیل کا مکتوب حوالے کیا جاچکا ہے اور اب ہمیں وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی جانب سے مسجد کے دوبارہ افتتاح کیلئے رضامند ہونے کا انتظار ہے تاکہ مسجد ایک بار پھر مصلیوں کا خیرمقدم کرسکے ۔