کیرالا کے احتجاج میں حماس لیڈر کی شرکت۔ ریاستی بی جے پی صدر

,

   

سریندرن نے کہاکہ ”حماس کے دہشت گرد لیڈران(ریاست میں ہونے والے) پروگرام میں خود بھی شامل ہوئے ہیں۔ ویزا نہیں ملنے کی وجہہ سے یہ صرف ان لائن شرکت تھی۔ منتظمین کے ارادے عیاں ہیں“۔


تھرویننتھاپورم۔ کیرالا کے بی جے پی صدر کے سریندران نے الزام لگایا ہے کہ حماس لیڈر خالد مشعل نے ریاست میں اسرائیل کی عسکری تنظیم کے ساتھ جنگ کے خلاف اسلامی گروپ کی جانب سے منعقدہ ایک احتجاجی پروگرام میں ان لائن شرکت کی ہے۔

اپنے ایک فیس بک پوسٹ میں سریندران نے دعوی کیاکہ مشعل نے جماعت اسلامی کی یوتھ وینگ اظہاریگانگت نوجوان تحریک کے ذریعہ اہتمام جمعہ کے روز منعقدہ پروگرام میں مشعل نے شرکت کی ہے۔

ملاپورم میں ضلع وینگ کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں مشعل کیشرکت پر مشتمل ایک پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مذکورہ بی جے پی لیڈر نے الزام لگایاہے کہ روایتی طور پر سکیولر کیرالا میں حالات اس حد تک پہنچ گئے ہیں۔

سریندرن نے کہاکہ ”حماس کے دہشت گرد لیڈران(ریاست میں ہونے والے) پروگرام میں خود بھی شامل ہوئے ہیں۔ ویزا نہیں ملنے کی وجہہ سے یہ صرف ان لائن شرکت تھی۔ منتظمین کے ارادے عیاں ہیں“۔

https://x.com/nabilajamal_/status/1718256972787839156?s=20

مذکورہ بی جے پی سربراہ نے کیرالا او رمرکزی ایجنسیوں دونوں پر زوردیاکہ وہ اس واقعہ کی مزیدتحقیقات کریں۔ تاہم مومنٹ کے ریاستی صدر سی ٹی صہیب نے حماس لیڈر کی ان لائن شرکت کو حق بجانب قراردیا۔

انہوں نے پی ٹی ائی کو بتایا کہ ”فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیل کے حملے کی مذمت کے لئے ہمارے پروگرام میں شرکت کی۔اس میں کوئی غیرمعمولی چیزدیکھنے کی ضرورت نہیں ہے“۔

انہوں نے کہاکہ حماس ایسا کوئی تنظیم نہیں ہے جو بھارت میں کام کررہی ہے‘ اس پر امتناع عائد کیاگیاہے اوراس لئے ان کی شرکت قانون کے تحت کوئی جرم نہیں ہے۔

صہیب نے کہاکہ ہندوستان میں ایسے بہت سارے اظہار یگانگت کے پروگرام ہوں گے جس فلسطینی عوام سے ہندوستانیوں کی حمایت کو ثابت کریں گے