تھرواننتھا پورم : کیرالا کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے چہارشنبہ کو کہا کہ یوکرین سے دہلی آنے والے کیرالا کے 180 طلباء کو چارٹرڈ ہوائی جہاز کے ذریعے کیرالا لایا جائے گا۔مسٹر وجین نے ٹویٹر پر کہا، ‘‘کیرالا حکومت شام 4 بجے ایئر ایشیا انڈیا کی چارٹرڈ فلائٹ میں 180 طلباء کو دہلی سے کوچی لائے گی۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یوکرین سے گھر واپس آنے والے تمام کیرلا کے باشندے بحفاظت گھر پہنچ جائیں۔ جنہوں نے ابھی رجسٹریشن نہیں کرایاہے وہ نورکا سے رجسٹر یشن کرائیں۔’’