کیر ہاسپٹل کے ہائی ٹیک سٹی او پی سنٹر کی ایک سالہ کامیاب تکمیل

   

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : کیر ہاسپٹلس ہائی ٹیک سٹی آوٹ پیشنٹ سنٹر کی پہلی سالگرہ 18 اکٹوبر منگل کو منائی گئی ۔ ڈاکٹرس اور عملہ جو کہ ہاسپٹل کا حصہ ہے ابتدا سے مربوط ہے مبارکباد پیش کی گئی اور ان کے تعاون پر اظہار تشکر کیا گیا ۔ آوٹ پیشنٹ کا قیام جدید عالمی معیار کی سہولتوں اور اعلیٰ مہارت کی حامل ٹیم کے ساتھ عمل میں آیا تھا ۔ اس موقع پر ہاسپٹل کے چیف آپریٹنگ آفیسر جناب رویندرا بابو نے کہا کہ خود پر یقین اور محنت کشی کی فطرت ہمیشہ آپ کو کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے ۔ مسٹر ستیہ نارائنا ، چیف بزنس ڈیولپمنٹ نے مجمع سے خطاب میں کیر ہاسپٹل کے ہائی ٹیک سٹی کے آوٹ پیشنٹ سنٹر کے کامیاب سفر پر روشنی ڈالی اور مسلسل بہتری پر گامزن رہنے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ۔۔