کیف کے گلی محلوں میںبھی لڑائی روس کی حملہ کے خلاف قرارداد ویٹو

   

کیف۔ اطلاعات کے مطابق روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان کیف میں دوبدو لڑائی جاری ہے۔ ہفتہ کی صبح دارالحکومت کیف میں زوردار دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی ہیں۔ انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ کیف کو خصوص توجہ کی ضرورت ہے کیوں کہ ہم اسے نہیں کھو سکتے۔ جمعہ اور ہفتہ کو اپنے ویڈیو پیغامات میں یوکرینی صدر نے ان قیاس آرائیوں کو بھی رد کیا کہ وہ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ اسمارٹ فون سے خود بنائی گئی ویڈیو میں اْنہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی یہیں موجود ہیں اور اپنی آزادی اور ریاست کا دفاع کر رہے ہیں۔ یوکرینی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روسی اور یوکرینی فوج کے درمیان دارالحکومت کیف میں لڑائی جاری ہے۔