کیلیفورنیا (امریکہ ) میں انتقال

   

حیدرآباد(راست) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ تہذیب دکن کے سفیر نواب مرزا احمد بیگ ولد نواب مرزا محی الدین بیگ (آئی اے ایس ، سابق چیف سکریٹری متحدہ آندھراپردیش ) نبیرہ نواب مستعد نواز جنگ ونبیثہ ڈاکٹرنواب فیاض الدولہ بہادر کا کیلیفورنیا امریکہ میں گیارہ فروری2022 کو مختصر سی علالت کے بعد بعمرپچیاسی سال انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ وتدفین کیلیفورنیا(یوایس اے) میں عمل میں آئی۔ حیدرآبادی تہذیب کو امریکہ میں جوڑنے کے سلسلے میں آپ نے کئی ا قدامات انجام دیئے ہیں۔ روزنامہ سیاست میں آپ کے مضامین شائع ہوتے رہتے تھے۔ اردوزبان کے فروغ پرآپ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے امریکہ میں ایوارڈ سے نوازاجاچکا ہے۔وہ عثمانیہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کے سکریٹری بھی رہ چکے تھے۔ پسماندگان میںاہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اورایک دختر شامل ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے آپ کے برادر ڈاکٹر نواب مرزا کامران بیگ جوان دنوں حیدرآباد میں ہیں سے فون نمبر : 9542511570 پرربط کریں۔