کیلی فورنیا میں فائیرنگ سے 10کی موت‘10زخمی

,

   

علاقے میں بڑے تقاریب میں سے ایک کے لئے ہفتہ کے روزہزاروں لوگ جمع ہوئے تھے۔
کیلی فورنیا۔لا اینجلس کوئنٹی شریف محکمہ کے کیپٹن انڈرومییار نے کہا ہے کہ امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے مونیٹری پارک شہر میں ایک شدید فائرینگ کے واقعہ میں کم ازکم 10لوگوں کی موت اور مزید 10زخمی ہوئے ہیں۔ لاس اینجلس ٹائمز کی خبر ہے کہ ایک شخص نے مقامی ڈانس اسٹوڈیو پر ہفتہ کی رات 10بجے کے قریب کھلی فائیرنگ کردی تھی۔

بتایاجارہا ہے کہ واقعہ ڈاؤن ٹاؤن کے قریب کے علاقے میں پیش آیاجہاں مونٹیری پارک میں لونار نئے سال تہوار ہر سام منایاجاتا ہے۔علاقے میں بڑے تقاریب میں سے ایک کے لئے ہفتہ کے روزہزاروں لوگ جمع ہوئے تھے۔

سی این این کی نشر کردہ ایک بیان میں مییار نے کہاکہ ”مذکورہ مونٹیری پارک پولیس محکمہ فائیر موقع پر پہنچی‘ زخمیوں کا علاج کیا او رموقع پر10لوگوں کے مرنے کی اعلان بھی کیاہے۔

اس کے علاوہ یہاں پر 10زائد متاثرین ہیں جنھیں مختلف مقامی اسپتالوں میں منتقل کیاگیا ہے جس کی حالت مستحکم سے شدید خراب تک درج ہے“۔ مذکورہ اہلکار کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص موقع سے فرارہوگیا ہے اور ابتک اس کاپتہ نہیں چلا ہے۔

درایں اثناء چیف اسکاٹ ویاسی برائے منٹیری پارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے رپورٹرس کو بتایاکہ منیٹری پارک لونار نیا سال تقریب ”متاثرین کی تعزیم اور احتیاط کی منشاء سے“ ملتوی کردی گئی ہے۔

لاس اینجلس ٹائمز رپورٹ کے مطابق علاقے میں چینی لونار نیا سال تقریب بڑے پروگراموں میں سے ایک ہے۔ داخلی پولیس کمیونکشن نے انکشاف کیاکہ یہاں پر کچھ اموات ہوئے ہیں۔

قبل ازیں ہفتہ کے روز چینی کھانے اورزیورات کی شاپنک اوراسکیورس سے لطف اندوز ہورہے تھے۔

نئے سال کی تقاریب 10بجے صبح سے رات 9بجے تک مقرر تھے۔ سوشیل میڈیا پر منظرعام میں آنے والے ویڈیو میں متاثرینکا گریوی ایونیو میں علاج کرتے ہوئے پولیس اور فائیر یونٹس کی موجودگی دیکھی گئی ہے۔