کیلی فورنیا میں 17ملین لوگ سیلاب کی زد میں

,

   

مذکورہ کاؤنٹی نے مکینوں نے اپنے املاک کی حفاظت کے لئے ریتی کے تھلیاں (سینڈ بیاگس) بھی دستیاب کرائے ہیں
سین فرانسیسکو۔وسطی اورشمالی کیلی فورنیا میں بشمول سین فرانسیسکو سمندری علاقہ اور ریاست کے درالحکومت اسکارا مینٹو میں 17.5ملین سے زائد لوگ بھاری بارش کے ساتھ جمعرات کے روز خطے کو ٹکرانے والے طوفان سے پہلے سیلاب کی زد میں ہیں‘ جہاں پر اسو قت بھاری برف باری کی چادریں چاروں طرف پھیلی ہوئی ہیں۔

سی این این نے اپنی تازہ جانکاری میں موسم کی پیش قیاسی کرنے والے ادارے کے حوالے سے کہا ہے کہ ”کیلی فورنیا کے نچلے علاقوں میں ایک طوفان جمعرات کے روز آرہا ہے جس سے بھاری بارش اور شدید برف باری کااشتراک بھی ہے‘ 5000فٹ سے نیچے برف پگھلنے کے سبب سیلاب کا خطرہ لاحق ہے“۔

مرکز نے مزید کہاکہ ”اونچائیوں پر بھاری‘ اورپگھلی برف مشکل سفر اور برف کے بوجھ کے اثرات کا باعث بنے گی۔سیرا نیو اڈا کے دامن میں ندیاں اور بدیوں میں بارش کے پانی کے سبب سیلاب کا شدید خطرہ لاحق ہے“۔

مانٹیری کاؤنٹی کے عہدیداروں نے علاقے کے مکینوں بالخصوص بگ سو ر علاقے میں مشورہ دیاہے کہ وہ دوہفتوں تک کافی ہونے والا ضروری سامان اکٹھا کرلیں۔ مذکورہ بگ سو ر علاقہ سین فرانسیسکو سے 150میل اندازے کا علاقہ ہے جووسطی کیلی فورنیا کے معروف سیاحتی مراکز میں سے ایک ہے۔

مذکورہ کاؤنٹی نے مکینوں نے اپنے املاک کی حفاظت کے لئے ریتی کے تھلیاں (سینڈ بیاگس) بھی دستیاب کرائے ہیں۔